سعودی عرب جانے والے 4 مسافر گرفتار

 اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن سیل نے سیالکوٹ اور کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گداگری میں ملوث 3 خوتین سمیت سعودی عرب جانے والے 4 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف گوجرانوالہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 3 خواتین مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق مسافر خواتین کی شناخت روبینہ بی بی، عنایت بی بی اور مقصود بی بی کے نام سے ہوئی، گرفتار خواتین فلائٹ نمبر او وی  505 کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچیں۔گرفتار خواتین کا تعلق ملتان، مظفر گڑھ اور رحیم یار خان کے مختلف علاقوں سے ہے۔ترجمان نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار خواتین نے 2 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس کے عوض عمرہ ویزہ اور ٹکٹس کا انتظام کیا، خواتین نے مکہ پہنچ کر گداگری شروع کر دی اور کئی ماہ تک گداگری کرتی رہی ہیں۔ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق گرفتار خواتین کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گداگری میں ملوث سعودی عرب جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے مطابق گرفتار مسافر کی شناخت الہاندو پنور کے نام سے ہوئی ہے، مسافر فلائٹ نمبر ایکس وائی سکس تھری ایٹ کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہو رہا تھا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافر کا نام بلیک لسٹ کیٹیگری میں شامل تھا۔