مسلم لیگ( ن)سندھ کے رانا احسان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

کراچی(آئی این پی )مسلم لیگ (ن )سندھ کے سینئر رہنما رانا احسان نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔اس بات کا اعلان کراچی میں وقار مہدی اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات سعید غنی نے کیا ۔سعیدغنی نے کہا کہ( ن) لیگ سندھ کے سینئر نائب صدررانا احسان نے اپنے ساتھیوں سمیت شمولیت اختیار کی ہے، ہمارے لیے خوشی کی بات ہے کہ رانا احسان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر رانا احسان کا کہنا تھا کہ شمولیتی پروگرام اپنے حلقے میں کروں گا، کثیر تعداد میں لوگوں کو پی پی میں شمولیت کروائیں گے۔