کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر سینیٹر منتخب ہو گئے۔الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے وقار مہدی 111 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔نتائج کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی نگہت مرزا نے 36 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ غلط مارکنگ کے باعث 2 ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔