بلاول بھٹو سے ملاقات ،لیگی رہنما رانا احسان پیپلزپارٹی میں شامل

 کراچی(آئی این پی )کراچی میں مسلم لیگ (ن) کو دھچکا، لیگی رہنما رانا احسان پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے مسلم لیگ( ن) سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونیوالے رانا احسان سمیت پارٹی رہنمائوں نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران رانا احسان نے پیپلز پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی میں شمولیت پر رانا احسان کو خوش آمدید کہا۔