بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان شادی کے 38 برس بعد طلاق کی خبریں گردش کرنے لگیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیتا آہوجا نے شوہر پر بےوفائی، ظلم و ستم اور رشتے سے کنارہ کشی کے الزامات عائد کرتے ہوئے باندرہ فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر کی ہے۔عدالت نے گووندا کو 25 مئی کو طلب کیا تھا اور اس کے بعد دونوں فریقین کے درمیان مفاہمت کی کوششیں جاری ہیں۔ سنیتا آہوجا باقاعدگی سے عدالت میں پیش ہو رہی ہیں اور معاملے کی سماعت جاری ہے۔