اوٹاوا:کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی اشیاء پر لگائے گئے متعدد جوابی ٹیرف ختم کر رہے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں نرمی آئے گی۔
مارک کارنی کے مطابق اس اقدام کا مقصد امریکا کے ساتھ نئے تجارتی اور سیکیورٹی مذاکرات کو تیز کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کینیڈا اور امریکا کے درمیان اکثر تجارتی اشیاء ٹیرف سے آزاد ہو جائیں گی، تاہم موٹر گاڑیوں، اسٹیل اور المونیم پر تجارتی ٹیرف برقرار رہیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے شمالی امریکا میں تجارتی تعاون کو فروغ ملے گا اور معیشتی روابط مزید مستحکم ہوں گے۔