امریکی صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا کی مصنوعات پر ٹیرف 25 فیصد کرنے کا اعلان کر دیا

امریکی صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا کی مصنوعات پر ٹیرف 25 فیصد کرنے کا اعلان کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کی گاڑیوں، لکڑی، ادویات اور دیگر مصنوعات پر ٹیرف 15 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اس کا سبب جنوبی کوریا کی جانب سے طے شدہ تجارتی معاہدے پر بروقت عملدرآمد نہ کرنا قرار دیا۔ وائٹ ہاؤس نے ابھی تک اس فیصلے کو قانونی شکل دینے والا ایگزیکٹو آرڈر جاری نہیں کیا، جبکہ جنوبی کوریا نے امریکا کی جانب سے باضابطہ اطلاع موصول نہ ہونے کا کہا ہے۔