ویرات کوہلی کو گردن کی انجری، رنجی ٹرافی کے ابتدائی میچز میں شرکت مشکوک

ویرات کوہلی کو گردن کی انجری، رنجی ٹرافی کے ابتدائی میچز میں شرکت مشکوک

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو گردن میں شدید تکلیف کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے ان کی رنجی ٹرافی کے ابتدائی میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق، ویرات کوہلی، جو ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی واپسی کے لیے تیار تھے، کو گردن میں کھچاؤ محسوس ہوا ہے جس کے باعث انہیں شدید درد کا سامنا کرنا پڑا۔ اس درد کے علاج کے لیے انہوں نے انجیکشن بھی لگوایا۔کوہلی 23 جنوری کو رنجی ٹرافی میں سوراشٹرا کے خلاف دہلی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے تھے، لیکن اس انجری کی وجہ سے ان کی شرکت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کے ذرائع نے بتایا کہ کوہلی کے رنجی ٹرافی کے ابتدائی 2 میچز سے ڈراپ ہونے کا امکان ہے۔یہ انجری اس وقت آئی ہے جب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز بھی ایک ماہ بعد ہونے والا ہے، اور کوہلی کی شمولیت پر اس ٹورنامنٹ میں بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔