اسلام آباد:ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے وزیراعظم نے انسداد پولیو کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
اجلاس 27 اگست کو وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ستمبر کی انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لیے مؤثر حکمت عملی ترتیب دی جائے گی اور صوبائی حکام کو اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال، سیکرٹری صحت، اور ڈی جی ہیلتھ بھی شریک ہوں گے۔اس کے علاوہ، اجلاس میں وزیراعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق اور کوآرڈینیٹر کیپٹن ریٹائرڈ انوار بھی موجود ہوں گے تاکہ مہم کے ہر پہلو پر موثر نگرانی اور ہم آہنگی یقینی بنائی جا سکے۔