پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس، ستائیسویں آئینی ترمیم پر حکمت عملی طے ہوگی

پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس، ستائیسویں آئینی ترمیم پر حکمت عملی طے ہوگی

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج دن 12 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر 2 میں طلب کیا گیا ہے۔

 اس اجلاس کی صدارت پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔اس اجلاس کا مقصد ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر پارٹی کے ارکان کو اعتماد میں لینا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری اس موقع پر اپنے ارکان کو آئینی ترمیم کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کریں گے اور ساتھ ہی حکمت عملی کے حوالے سے بھی رہنمائی فراہم کریں گے۔یہ اجلاس اس اہم معاملے پر پارٹی کی مستقبل کی پالیسی اور حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے، جہاں پارٹی کے ارکان اپنے خیالات اور تجاویز بھی پیش کریں گے۔