اسلام آباد میں سوشل میڈیا پر خاتون بن کر نازیبا مواد لینے والا شخص گرفتار

اسلام آباد میں سوشل میڈیا پر خاتون بن کر نازیبا مواد لینے والا شخص گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے وفاقی دارالحکومت اور بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

این سی سی آئی اے کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں کارروائی کے دوران ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا جو سوشل میڈیا پر جعلی خاتون کا اکاؤنٹ بنا کر شہریوں کو نشانہ بناتا تھا۔ ملزم مبینہ طور پر متاثرہ افراد سے نازیبا مواد حاصل کرتا تھا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور مشتبہ سم بھی برآمد کر لی گئی۔دوسری جانب کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر کارروائی کی گئی جس کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم ایک خاتون کو بلیک میل کر رہا تھا۔ اس کے موبائل فون سے متاثرہ خاتون کی ویڈیوز اور تصاویر بھی برآمد کی گئی ہیں۔این سی سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ ان کے ممکنہ نیٹ ورک اور دیگر سرگرمیوں کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔