کارکی ٹکرسے باپ،بیٹی جاں بحق

پاکپتن (خصوصی رپورٹ) بوریوالا روڈ پرتیررفتارکارکی ٹکرسے باپ اور کمسن بیٹی جان کی بازی ہار گئے، ریسکیو کے مطابق 50 سالہ نواز اورسات سالہ صبیحہ نواز موقع پردم توڑگئے باپ بیٹی کا تعلق 102/ای بی سے بتایا جاتا ہے،لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال عارف والا منتقل کر دیا گیا۔