کارکی ٹکر :شہری جاں بحق

زخمی موقع پر ہی دم توڑ گیا، ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)کینال روڈ پر تیز رفتار کار نے شہری کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا بتایا گیا ہے کہ کینال روڈ کینال ویو کے قریب تیز رفتار کار نے شہری کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا جس کے باعث زخمی موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی، پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی۔