کارکی ٹکر سے خاتون جاں بحق،نوجوان زخمی

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)نیشنل ہائی وے پر کار کی ٹکر سے نامعلوم خاتون جاں بحق ہوگئی۔بتایاگیاہے کہ چیچہ وطنی بائی پاس پر شاہ عالم ریسٹورنٹ کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں کار سوار نامعلوم شخص نے خاتون کو ٹکر ماردی اور فرار ہوگیا ،حادثے کے نتیجے خاتون موقع پر دم توڑ گئی جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔