موٹرسائیکل کو 2ہزار، گاڑیوں کو15ہزار تک جرمانہ ہوگا، ڈرائیونگ لائسنس پر پوائنٹ سسٹم بھی متعارف ، آر ڈیننس کا آج سے اطلاق

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے نافذ
 دھواں چھوڑنے ،تیز رفتاری، ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو 2ہزار،2000سی سی سے زائد کی گاڑیوں کو 15 ہزار جرمانہ ہوگا، آرڈیننس کے نفاذ سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں کمی آئے گی اور شہریوں کی حفاظت بہتر ہوگی:محکمہ قانون
لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ قانون نے گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد گاڑیوں کے جرمانوں کے حوالے سے نیا آرڈیننس جاری کیا ہے۔نئے قوانین کے مطابق مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں پر سخت جرمانے نافذ کیے جائیں گیتیز رفتاری پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار روپے جرمانہ ہو گا موٹر کار کو تیز رفتاری پر 5 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا ،ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار جرمانہ ہوگا،سگنل کی خلاف ورزی پر تھری ویلر کو 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا،ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر کار کو 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا2000سی سی گاڑیوں کو سگنل کی خلاف ورزی پر 10 ہزار جرمانہ ہوگا،2000سی سی سے زائد کی گاڑیوں کوسگنل خلاف ورزی پر15 ہزار جرمانہ ہوگا،اوورلوڈنگ پر تھری ویلر کو 3 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا،اوورلوڈنگ پر 2ہزار سی سی سے کم گاڑیوں کو 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا،اوور لوڈنگ پر 2ہزار سی سی سیزائدگاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگاٹرالر کو اوورلوڈنگ پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا،دھواں چھوڑتی موٹرسائیکل کو 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا تھری ویلر گاڑی کو دھواں چھوڑنے پر 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا,بڑی گاڑی کو دھواں چھوڑنے پر 8 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ ہوگامحکمہ قانون کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کے نفاذ سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں کمی آئے گی اور شہریوں کی حفاظت بہتر ہوگی۔آرڈیننس کا اطلاق آج سے صوبے بھر میں کر دیا گیا ہینئے قوانین کے تحت مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے نئے آرڈیننس کے تحت ڈرائیونگ لائسنس پر پوائنٹ سسٹم بھی متعارف کرا دیا گیا ہے، جس کے ذریعے مسلسل خلاف ورزیوں کی صورت میں لائسنس معطل یا منسوخ کیا جا سکے گاڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور محفوظ سفر کو یقینی بنائیں۔