81ہزار کلو مضرصحت گھی تلف

 5لاکھ جرمانہ عائد،معیار میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی :فوڈ اتھارٹی 
لاہور (خصوصی رپورٹ)ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ انڈیگو روڈ پر آپریشن، انڈسٹری کا فوڈ سیفٹی آڈٹ جاری ہے، 81ہزار کلو بناسپتی گھی تلف کر دیا گیا، معروف برانڈ کے گھی کے سیمپل فیل ہونے پر تیار سٹاک تلف کر دیا گیا۔ سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے پر 5لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا، بناسپتی گھی کا معیار پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مقرر کردہ معیار کے منافی پایا گیا۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی نے بتایا گھی میں وٹامن اے کی مقدار مقررہ حد کے نہ تھی۔پنجاب فوڈاتھارٹی انٹرنیشنل فوڈ چین، انڈسٹری اور معروف برانڈز کو فوڈ سیفٹی آڈٹ جاری رکھے ہوئے ہے۔پنجاب فوڈاتھارٹی کے وضع کردہ قوانین کی خلاف ورزی سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔فوڈ ہائیجین، کوالٹی، لازم ریکارڈ اور فوڈ ایس اوپیز پر ہر صورت عملدر آمد یقینی بنوایا جائے گا، ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا تھا کہ اشیا خورونوش کے معیار میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ناقص خوراک کا کاروبارکرنے والے کیخلاف مقدمہ درج،کاروبار بند کر دیا جائے گا۔