پاکستان سے حج آپریشن کے لئے پروازوں کا سلسلہ 31 مئی تک جاری رہے گا:ترجمان وزارت
اسلام آباد ( آن لائن) سرکاری حج سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے 81ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ گئے ،حج آپریشن کے لیے پروازوں کا سلسلہ 31 مئی تک جاری رہے گا۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان سے سعودی عرب حج پروازوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 319 حج پروازوں کے ذریعے 81 ہزار 950 سرکاری عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ترجمان کے مطابق پاکستان سے حج پروازیں 31 مئی تک جاری رہیں گی ۔ترجمان کے مطابق مدینہ منورہ میں مقیم عازمین حج کی مکہ آمد بھی 31 مئی تک جاری رہے گی۔ ترجمان کے مطابق عازمین حج کے لیے منی عرفات میں خیموں کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہو گئی