لاہور( خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے بچے سے زیادتی کے مقدمہ کے ملزم حیدر کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود باجوہ نے ملزم حیدر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار اور متاثرہ لڑکا ہم عمر ہیں،زبردستی زیادتی کا الزام درست نہیں ہے،مدعی کے ماموں نے ملی بھگت سے غلط مقدمہ درج کرایا، درخواست گزار چار ماہ سے قید میں ہے،مقدمہ کے دیگر دو شریک ملزمان کی ضمانت ہو چکی ہے،عدالت ملزم درخواست گزار کی ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم جاری کرے،مدعی کے وکیل نے بتایا کہ ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر زیادتی کی،متاثرہ لڑکا نارمل نہیں ہو پا رہا،عدالت درخواست ضمانت خارج کرے۔