لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کے مقدمے میں ملزم عبدالقیوم کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے ملزم کی ضمانت دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔جسٹس طارق ندیم نے ملزم کی ضمانت بعدازگرفتاری درخواست پر فیصلہ سنایا۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں ۔مقدمے میں باپ کے قتل میں بیٹے عبد القیوم کو مشورے میں نامزد کررکھا ہے۔