کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کی ضمانت منظور

لاہور( خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت عالیہ لاہور نے میڈیکل اور فرانزک رپورٹس میں واضح ثبوت نہ ہونے پر ملزم کی ضمانت منظور کرنے کا حکم سنایا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ صرف سنگین الزام کی بنیاد پر کسی کو جیل میں نہیں رکھا جا سکتا، ڈاکٹری معائنے میں تاخیر کے باعث کیس میں شکوک و شبہات پیدا ہوئے۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ کیس کا حتمی فیصلہ ٹرائل کورٹ ہی کرے گی، ملزم کے خلاف تھانہ اوکاڑہ پولیس نے 2024 میں مقدمہ درج کیا تھا۔