لاہور (خصوصی رپورٹ)پی ایچ اے میں گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے،حاضری کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر ڈائریکٹر ہارٹی کلچر زون-II کو وضاحتی نوٹس جاری کر دیا گیا۔پی ایچ اے نے محمد عمران خان کو تین روز میں وضاحت دینے کی ہدایت کی ہے۔نوٹس کے مطابق ملازم شفیق رشید کا حاضری ریکارڈ صرف تنخواہ رکنے کے بعد جمع کرایا گیا۔بارہا ہدایات کے باوجود بروقت تصدیق نہ کرنے پر ریکارڈ کی صداقت اور افسر کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا گیا ہے۔اتھارٹی نے واضح کر دیا کہ افسر کی غفلت اور ناقص کنٹرول برداشت نہیں کیا جائے گا،وضاحت نہ دینے کی صورت میں کارروائی پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔