سینئر رجسٹرار بیرون ملک ملازمت کرنیوالے ڈاکٹر وں کی حاضری لگاتے رہے
خزانے کوسالانہ کروڑوں کا نقصان ، سینئر رجسٹرار ریڈیالوجی بھی طلب
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دار الحکومت سمیت صوبہ کے سرکاری تدریسی ہسپتالوں میں گھوسٹ ڈاکٹرز کا انکشاف ہوا ہے۔گزشتہ روز بھی 6سے زائد گھوسٹ ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں بائیو میٹرک حاضری میں اب تک ناکامی کی وجہ سے وارڈز کے سینئر رجسٹرار بیرون ملک اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں ملازمت کرنے والے ڈاکٹر کے ساتھ ملکر ان کی حاضری کو سرکاری ہسپتالوں میں یقینی بنا رہے ہیں جس کے باعث خزانے کو نا صرف سالانہ کروڑوں کے خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گزشتہ روز جناح ہسپتال کے 6 سے زائد ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹسز جاری کرکے طلبی کی گئی ہے جس میں ڈاکٹر مدیحہ لیاقت یورالوجی ڈیپارٹمنٹ ،ڈاکٹر محمد افضال اکبر میڈیکل آفیسر ،میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبدالباسط ،ڈاکٹر محمد احمد میڈیکل آفیسرڈاکٹر حفیظ احمد بغیر اجازت بار بار ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے ، سینئر رجسٹرار ریڈیالوجی ڈاکٹر عابد حسین بغیر کسی کی اجازت کے ڈاکٹر جمیلہ نور، ڈاکٹر عبدالباسط ،ڈاکٹر محمد افضل اکبر ،ڈاکٹر محمد احمد، ڈاکٹر مدیحہ، ڈاکٹر حفیظ احمد اور ڈاکٹر طوبیٰ کی تنخواہوں کی تصدیق کے عمل میں شامل رہے ہیں اس لیے ان کو بھی محکمہ نے غیر قانونی طریقے سے تصدیق کرنے پر طلب کرلیا۔