کار نالے میں گر گئی ، ڈرائیور ہلاک

 حادثہ کار ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مرنیوالے کی شناخت چوہنگ کے رہائشی عطا محمد کے نام سے ہوئی
 لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر روہی نالہ میں گر گئی پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کار ڈرائیور جاں بحق ہو گیاجس کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت عطاء محمد کے نام ہوئی،جو چوہنگ کا رہائشی تھاپولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کار ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو ٹیموں کی مدد سے متاثرہ کار بھی روہی نالے سے نکال لی گئی