طارق روڈ کے قریب واقعہ پیش آیا‘ریسکیو عملے نے فوری پہنچ کر خاتون کو بحفاظت کار سے نکالا
کراچی (آئی این پی )کراچی میں طارق روڈ پر اچانک سڑک پھٹ گئی ،اور پارکنگ میں کھڑی کار خاتون ڈرائیور سمیت کئی فٹ گڑھے میں جمع پانی میں دھنس گئی۔ رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ شہر قائد کے مشہور تجارتی مرکز طارق روڈ کے مصروف علاقے کیفے لبرٹی کے قریب پیش آیا، جہاں ایک خاتون کار سمیت پارکنگ میں موجود تھیں۔اچانک سڑک پھٹی اور کار اندر موجود خاتون ڈرائیور سمیت گڑھے میں موجود کئی فٹ پانی میں دھنس گئی۔ خاتون کی چیخ وپکار پر اطراف کے لوگ جمع ہو گئے اور فوری طور پر پولیس اور ریسکیو کو طلب کیا۔ریسکیو عملے نے فوری پہنچ کر خاتون کو بحفاظت کار سے نکالا، تاہم کار کو نکالنے کے لئے ہیوی مشینری اور لفٹر طلب کیا گیا