پشاور (آئی این پی) خیبر پختونخوا کی کابینہ نے سرکاری ملازمین کے پرفارمنس الاونس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا کی حکومت نے اٹارنی کیڈر افسران کے پرفارمنس الانس میں اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کو 60 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کر دیا ہے۔ خیبر پختونخوا کابینہ نے اٹارنی کیڈر افسران کے الاونس میں اضافے کی باضابطہ منظوری بھی دے دی ہے