پشاور(خصوصی رپورٹ)ثمر ہارون بلور نے خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔اس موقع پر ان کاکہنا تھاکہ وہ گورنر کے اعتماد پر پورا اترنے اور عوام کی خدمت کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ بلور خاندان نے ہمیشہ اپنی سرزمین اور وطن کے لیے قربانیاں دی ہیں، اس لیے خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت کرنا ان کے لئے باعثِ اعزاز ہے۔ ثمر ہارون بلور نے مزید کہا کہ صوبے میں امن و امان کا قیام اور خوشحالی ان کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، کیونکہ پائیدار امن کے ذریعے ہی خیبرپختونخوا میں ترقی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔