روس امن مذاکرات روک کر جنگ کو طول دینا چاہتا ہے:زیلینسکی

روس امن مذاکرات روک کر جنگ کو طول دینا چاہتا ہے:زیلینسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس امن سے متعلق اجلاسوں کو روکنے اور جنگ کو طویل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 ان کے مطابق روس ہر ممکن کوشش کر رہا ہے کہ ان کی اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات نہ ہو سکے۔زیلینسکی نے واضح کیا کہ روس کے برعکس یوکرین مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقات کرنے سے نہیں ڈرتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یوکرین کے لیے حفاظتی ضمانتیں نیٹو کے آرٹیکل 5 کی طرز پر ہوں، جس کے مطابق اگر اتحاد کے ایک رکن پر حملہ ہوتا ہے تو اسے تمام ارکان پر حملہ تصور کیا جاتا ہے۔دوسری جانب روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صدر پیوٹن یوکرینی صدر سے ملاقات اسی وقت کریں گے جب ملاقات کا ایجنڈا طے ہو جائے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ایجنڈا کبھی بھی تیار نہیں ہو گا کیونکہ صدر زیلینسکی ہر معاملے میں انکار کر دیتے ہیں۔روس اور یوکرین کے درمیان یہ کشیدگی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جنگ کو دو برس سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور عالمی سطح پر امن مذاکرات کی کوششیں مسلسل تعطل کا شکار ہیں۔