کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بحال

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بحال

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر صوبے میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بحال کی گئی ہے۔ صوبے بھر میں یہ سروس 6 اگست سے معطل تھی، جس کے باعث طلبہ، کاروباری طبقہ اور عام شہری شدید مشکلات کا شکار تھے۔گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ نے شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کے بعد موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی فوری بحالی کے احکامات جاری کیے تھے۔ عدالت نے قرار دیا کہ انٹرنیٹ شہریوں کی بنیادی ضرورت ہے جسے طویل عرصے تک بند رکھنا عوامی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔انٹرنیٹ سروس کی بحالی سے شہریوں اور کاروباری حلقوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے تعلیمی و تجارتی سرگرمیوں کو بحال کرنے میں آسانی پیدا ہوگی۔