کوئٹہ میں 16 روز بعد موبائل انٹرنیٹ سروس بحال

کوئٹہ میں 16 روز بعد موبائل انٹرنیٹ سروس بحال

شہر میں 16 روز سے معطل موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بالآخر بحال ہونا شروع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ میں موبائل انٹرنیٹ معطلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ 2 گھنٹے کے اندر موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بحال کی جائے۔عدالت کے حکم کے بعد موبائل کمپنیوں نے مرحلہ وار کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنا شروع کر دی ہے، جس سے صارفین کو بڑی سہولت ملی ہے۔یاد رہے کہ کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس گزشتہ 16 دنوں سے بند تھی جس کے باعث طلبہ، کاروباری طبقے اور عام شہری شدید مشکلات کا شکار تھے۔شہریوں نے انٹرنیٹ کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کے روزمرہ کے کاموں میں آسانی ہوگی۔