کوئٹہ میں امن و امان کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ میں امن و امان کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ میں حالیہ امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر، سیکورٹی حکام نے فوری طور پر اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔

 محکمہ داخلہ بلوچستان کی سفارش پر، ضلع بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس 24 گھنٹوں کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے اور امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ اقدام سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے اور عوام کی حفاظت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ انٹرنیٹ سروس کی معطلی آج رات 12 بجے سے شروع ہوگی اور یہ پورے ضلع کوئٹہ میں نافذ العمل رہے گی، جس کا مقصد کسی بھی ممکنہ شر انگیزی یا امن کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں سے بچاؤ ہے۔یہ فیصلہ مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے امن و امان کی صورتحال کی نگرانی کے بعد لیا گیا ہے، اور عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ اس دوران حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کریں۔