ایوان صدر کا نیا قدم: میڈیا رابطے کے لیے واٹس ایپ چینل قائم

ایوان صدر کا نیا قدم: میڈیا رابطے کے لیے واٹس ایپ چینل قائم

ویب ڈیسک: میڈیا کے ساتھ بہتر رابطہ کاری اور بیٹ رپورٹرز کو ایوان صدر کی سرگرمیوں سے فوری اور درست معلومات فراہم کرنے کے لیے پریذیڈنسی نے ایک واٹس ایپ چینل قائم کر دیا ہے۔

ایوان صدر کے مطابق یہ چینل صدر مملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی اور پریس سیکرٹری دانیال گیلانی کی نگرانی میں کام کرے گا۔ چینل کے ذریعے میڈیا کو ایوان صدر کے تمام ایونٹس، پریس بریفنگز اور دیگر سرکاری سرگرمیوں کی فوری اپ ڈیٹس فراہم کی جائیں گی۔واٹس ایپ چینل کے قیام کا مقصد بیٹ رپورٹرز کو بروقت اور درست معلومات کی ترسیل کو یقینی بنانا اور پریذیڈنسی اور میڈیا کے درمیان رابطہ کاری کو مزید فعال بنانا ہے۔ اس سے پریس رپورٹرز کو صدر مملکت کے ہر ایونٹ کی تفصیلات تیزی سے مل سکیں گی اور خبریں وقت پر نشر کرنے میں آسانی ہو گی۔