پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا واٹس ایپ نمبر ہیک کر لیا گیا ہے، جس کے بعد ہیکرز کی جانب سے رقم کی درخواستیں کی جا رہی ہیں۔
گوہر علی خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ آج صبح تقریباً 11 بجے ہیک ہونے کے بعد ڈیلیٹ بھی ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام مالی درخواستوں کو نظر انداز کیا جائے، اور معاملے سے متعلقہ حکام سے رابطہ کر لیا گیا ہے تاکہ فوری نوٹس اور ضروری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔