امریکی باڈی بلڈر ہیلی میک نیف 37 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

امریکی باڈی بلڈر ہیلی میک نیف 37 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

امریکی خاتون باڈی بلڈر اور مقامی چیمپئن ہیلی میک نیف اچانک 37 سال کی عمر میں چل بسیں۔

 امریکی میڈیا کے مطابق، وہ نہ صرف باڈی بلڈنگ میں کامیاب رہی تھیں بلکہ غذائیت اور صحت سے متعلق کوچ اور نیوٹریشنسٹ کے طور پر بھی پہچانی جاتی تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی میک نیف کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔ ان کے اچانک انتقال کی خبر نے مداحوں اور فٹنس کمیونٹی کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دنیا بھر سے ان کے فالوورز اور مداح ان کی یاد میں پیغامات شیئر کر رہے ہیں اور انہیں ایک باصلاحیت اور حوصلہ مند شخصیت کے طور پر یاد کر رہے ہیں۔