یاسر سلطان نے ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ 2025 میں برانز میڈل جیت لیا

یاسر سلطان نے ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ 2025 میں برانز میڈل جیت لیا

چینگ ڈو، چین: پاکستان کے جویلن تھرو کھلاڑی یاسر سلطان نے ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برانز میڈل اپنے نام کر لیا۔

یاسر سلطان نے اپنی چھٹی اور آخری کوشش میں 77.43 میٹر کی تھرو کی، جو ان کی سیزن کی بہترین کارکردگی ثابت ہوئی اور انہیں تیسری پوزیشن دلوائی۔ یاسر کی پہلی کوشش فاؤل قرار پائی، دوسری کوشش میں انہوں نے 75.79 میٹر اور تیسری کوشش میں 72.57 میٹر کی تھرو کی۔چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل سری لنکا کے پتھیراگے نے اپنے نام کیا، جنہوں نے 82.05 میٹر کی شاندار تھرو کی۔ جاپانی کھلاڑی تھرور نے 78.60 میٹر کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا۔