معاہدہ ریاض کے افسران کلب میں منعقدہ تقریب کے دوران طے پایا:عرب ٹی وی
ریاض(آن لائن)سعودی عرب کی وزارت دفاع کا امریکی نیشنل گارڈ کے ساتھ فوجی شراکت داری کا معاہدہ طے پا گیا ، جس میں ریاستِ انڈیانا اور اوکلاہوما کے وفود نے بھی شرکت کی۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ معاہدہ ریاض کے افسران کلب میں منعقدہ تقریب کے دوران طے پایا، جس میں دونوں ممالک کے اعلی حکام اور سعودی وزارت داخلہ اور نیشنل گارڈ کے ذمہ دار بھی موجود تھے۔ معاہدہ کئی اہم شعبوں کا احاطہ کرتا ہے، جن میں مشترکہ دفاعی صلاحیتوں کی ترقی، سعودی مسلح افواج کی تیاری میں اضافہ، مشترکہ فوجی مشقیں، کمانڈ اورسٹریٹجک منصوبہ بندی کی تربیت، ہنگامی حالات اور آفات سے نمٹنے کے انتظام میں بہتری شامل ہیں