عدالت نے ٹرمپ اور ان کے بیٹوں پر 2 سال کی کاروباری پابندیاں بھی معطل کر دیں
نیویارک(آئی این پی )نیویارک کی اپیل کورٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھوکا دہی کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق نیویارک کی اپیل کورٹ کے 5 ججوں پر مشتمل بینچ نے 11 ماہ تک غور کے بعد اپیل پر فیصلہ سنادیا۔عدالت نے امریکی صدر پرعائد 500 ملین ڈالر کے جرمانے کو منسوخ کرتے ہوئے قرار دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ بہت زیادہ ہے۔عدالت نے ٹرمپ اور ان کے بیٹوں پر 2 سال کی کاروباری پابندیاں بھی معطل کر دیں جبکہ ٹرمپ اور ٹرمپ آرگنائزیشن پر بینکوں سے قرضے لینے کی 3 سال کی پابندی بھی معطل کر دی گئی