بریت کے احکامات ‘ ہر ڈس آنر چیک فوجداری جرم نہیں ہوتا جب تک بدنیتی ثابت نہ ہو،عدالت
لاہور(آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے 69 لاکھ روپے کے جعلی چیک مقدمے میں سزا پانے والے ملزم کوشک کا فائدہ دیتے ہوئے سزا اور جرمانہ کالعدم قرار دے دیا ہے اور بریت کے احکامات جاری کیے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیاہے کہ ہر ڈس آنر چیک فوجداری جرم نہیں ہوتا جب تک بدنیتی ثابت نہ ہو، جسٹس صداقت علی خان نے شمیم اسلم کی نظر ثانی اپیل منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی تین سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا کالعدم قرار دے دی