مثبت معاشی اشاروں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، پاکستان کے بانڈز پریمیم پر ٹریڈ ہوتے رہے ہیں
کل سرکاری قرض میں بیرونی قرض کا حصہ 38 سے کم ہو کر 32 فیصد رہ گیا ہے:مشیرخزانہ خرم شہزاد
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان نے 500 ملین ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کردی،بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں بہتری آئی، عالمی مالیاتی اداروں نے بھی پاکستان کی ریٹنگ میں اضافہ کیا۔ مشیرخزانہ خرم شہزاد نے جاری بیان میں کہا ہے کہ 2015 میں جاری کردہ 10 سالہ یوروبانڈ 30 ستمبر 2025 کو میچور ہوا جس کے بعد پاکستان نے 500 ملین ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کردی۔ مشیر وزیر خزانہ نے کہا کہ قرضوں کی بروقت ادائیگی پاکستان کے مالی نظم و ضبط کا ثبوت ہے، لیکویڈیٹی میں بہتری آئی ہے، عالمی اداروں نے پاکستان کی خودمختار ریٹنگ میں بہتری کی۔ خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ ان مثبت معاشی اشاروں کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور حالیہ دنوں میں پاکستان کے بانڈز پریمیم پر ٹریڈ ہوتے رہے ہیں۔ ، قرض کا جی ڈی پی تناسب 77 فیصد سے کم ہو کر 70 فیصد پر آگیا، کل سرکاری قرض میں بیرونی قرض کا حصہ 38 سے کم ہو کر 32 فیصد رہ گیا ہے