آسٹریلیا کے اے این زیڈ بینک پر 240 ملین ڈالر کا جرمانہ

 بینک نے حکومت کے ساتھ 14 ارب ڈالر کی بانڈ ڈیل میں غیر منصفانہ رویہ اختیار کیا
 سڈنی (یواین پی)آسٹریلیا کے بڑے چار بینکوں میں سے ایک اے این زیڈ نے وسیع پیمانے پر بدعنوانی کے الزامات پر ریکارڈ 240 ملین آسٹریلوی ڈالر جرمانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق آسٹریلوی مالیاتی ریگولیٹر نے پیر کو بینک پر عائد کئے گئے جرمانے اور بینک کی جانب سے ادائیگی پر رضامندی کی تصدیق کی