پندرہویں چائنا انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ ایرو اسپیس نمائش کا افتتاح

    بیجنگ(یواین پی) پندرہویں چائنا انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ ایرو اسپیس نمائش چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر چوہائی میں شروع ہوئی۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق  نمائش میں 47 ممالک اور خطوں سے 1,022 کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں، جن میں سے غیر ملکی نمائش کنندگان میں پچھلے ایئر شو کے مقابلے میں 104 فیصد اضافہ ہوا ہے۔