ہم تفریق کی سیاست پر نہیں کام کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں:مرتضی وہاب

   کراچی (آئی این پی )میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ  ہم تفریق کی سیاست پر نہیں کام کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ،بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کراچی کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔کراچی کے علاقے میوہ شاہ اور اس کی ملحقہ شاہراہوں کے افتتاح کے موقع  پر گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ پہلی بار میوہ شاہ کے علاقے میں پیپلز پارٹی نے کام کرایا ہے، پیپلز پارٹی نے میوہ شاہ کے علاقے کی تقدیر بدلی ہے۔