پاکستان نے گزشتہ سال پولینڈ کو 450 ملین ڈالر کی مصنوعات برآمد کیں:سفیر سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیر چودھری سالک حسین سے پاکستان میں پولینڈ کے سفیر میکئیے پیسارسکی کی ملاقات۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ سال پولینڈ کو 450 ملین ڈالر کی مصنوعات برآمد کیں جبکہ ایک سال میں 7 لاکھ 42 ہزار پاکستانی بیرون ملک روزگار کے لیے گئے، پاکستان ورک فورس ایکسپورٹ میں دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔انہوں نے کہا غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور کوریا و جاپان کے ساتھ کامیاب پائلٹ پروجیکٹس جاری ہیں۔ پولینڈ کے سفیر نے پاکستان میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔