ملک کے 4 علاقوں میں سب سے خطرناک پولیو وائرس کی تصدیق

دیامر، جنوبی وزیرستان، لاہور اور راولپنڈی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی :این ای او سی
کراچی(آئی ا ین پی )پاکستان بھر سے جولائی میں  لئے گئے مزید 10 ماحولیاتی نمونوں کے نتائج جاری کردئیے گئے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر  (این ای او سی)کے مطابق دیامر، جنوبی وزیرستان، لاہور اور راولپنڈی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔لیبارٹری رپورٹ کے مطابق نمونوں میں پولیو وائرس ٹائپ ون پایا گیا ہے جو  پولیو وائرس کی سب سے خطرناک قسم ہے