وزیراعظم کا گلیشئیر پھٹنے سے بنی جھیل کی کڑی نگرانی اور انخلا ء یقینی بنانے کا حکم

 اسلام آباد(آن لائن)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نقصانات اور جاری امدادی اقدامات کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں متاثرین کی فوری مدد اور مستقبل میں نقصانات کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔وزیرِ اعظم نے وزارتِ آبی وسائل کو ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا میں متاثرہ علاقوں میں واٹر سپلائی کا نظام بحال کرنے کے لیے صوبائی حکومت کو مکمل معاونت فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد قومی فریضہ ہے۔ وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں کے بعد متاثرین کی بحالی کا عمل بھی فوری شروع کیا جائے گا۔وزیرِ اعظم نے ہدایت دی کہ دریاؤں، ندی نالوں اور پانی کی قدرتی گزرگاہوں کے گرد تعمیرات کو روکنے کے لیے قومی سطح پر آگاہی مہم چلائی جائے