وزارت آئی ٹی نے 15وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کا سائبر سکیورٹی آڈٹ مکمل کرلیا

اسلام آباد (آئی این پی)ڈیجیٹل پاکستان کی سکیورٹی پر حکومت کی بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ وزارت آئی ٹی نے 15وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کا سائبر سکیورٹی آڈٹ مکمل کرلیا۔ اہم ڈیجیٹل اثاثوں کے تحفظ اور سائبر حملوں سے بچائو کے لیے نئے اقدامات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویز کے مطابق اب تک 800سے زائد سائبر حملے ناکام بنائے جا چکے ہیں۔ حملوں سے بچائو کے لیے 60سائبر سکیورٹی ایڈوائزریز جاری کی گئیں۔ نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم قائم کی گئی، جبکہ وفاقی و صوبائی سطح پر56 تربیتی سیشنز مکمل ہو چکے ہیں۔ خصوصی تربیتی پروگرامز، 15سے زائد ورکشاپس، ہیکاتھونز اور بوٹ کیمپس بھی منعقد کیے گئے۔ سائبر سکیورٹی سے متعلق 15گائیڈ لائنز جاری کی گئیں، یونی ورسٹیوں، تھنک ٹینکس اور سکیورٹی فرمز کے ساتھ 20معاہدے کیے گئے۔