غزہ کے ماہی گیر اسرائیلی بمباری سے بے خوف جال لیکر مچھلیاں پکڑنے پہنچ گئے

غزہ(آئی این پی)غزہ کے ماہی گیر اسرائیلی بمباری سے بے خوف ہوکر جال لیکر مچھلیاں پکڑنے پہنچ گئے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بمباری سے بھوک و قحط کی یلغار کے باوجود غزہ کے ماہی گیروں نے اپنے خاندانوں کا پیٹ پالنے کے لئے ساحلی پٹی پر جمع ہو کر مچھلیاں پکڑنے کی کوششیں تمام تر خطرات کے باوجود شروع کر دی ہیں۔