سعودی شہزادہ فہد بن مقرن کی والدہ انتقال کر گئیں

ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کے شہزادے فہد بن مقرن بن عبد العزیز آل سعود کی والدہ انتقال کر گئیں۔سعودی ایوان شاہی نے جاری کئے گئے بیان میں اس بات کا اعلان کیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق ایوان شاہی نے بتایا ہے کہ شہزادہ فہد بن مقرن بن عبد العزیز آل سعود کی والدہ کی نمازِ جنازہ    مسجد الحرام میں ادا کی گئی۔ایوان شاہی کی جانب سے شہزادہ فہد بن مقرن بن عبد العزیز آلِ سعود سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی والدہ کے لیے رحمت، مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی گئی ہے۔