ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کے شاہی خاندان کے معروف رکن اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل شہزادہ ولید بن طلال بن عبدالعزیز کی والدہ شہزادی مونا رضائے الہٰی سے انتقال کر گئیں۔شہزادی مونا کا انتقال سعودی عرب کے شاہی خاندان اور عوام کیلئے ایک بڑا صدمہ ہے۔ ان کی شخصیت نہ صرف شاہی خاندان کیلئے بلکہ عوام میں بھی عزت و احترام کی حامل تھی۔ ان کے انتقال کی خبر نے سعودی شاہی خاندان اور عوام کو غمگین کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ شہزادی مونا کا شمار ان شخصیات میں ہوتا تھا جنہوں نے شاہی خاندان کے وقار کو بلند رکھنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا،وہ اپنی سادگی اور عوام دوستی کیلئے جانی جاتی تھیں۔