اسلام آباد ( آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی شہزادہ مشعل بن بدر بن سعود کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے مرحومہ کی روح کے سکون کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دکھ کی گھڑی سعودی خاندان کے لیے ناقابل برداشت ہے اور ہم ان کے دکھ میں شریک ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے بھی سعودی شہزادہ مشعل بن بدر بن سعود کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور دلی رنج کا اظہارکیا ہے