پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ 137 رنز پر آل آؤٹ، راولپنڈی کو 138 کا ہدف

پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ 137 رنز پر آل آؤٹ، راولپنڈی کو 138 کا ہدف

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے ایک میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈی کے خلاف 138 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی، تاہم پوری ٹیم 137 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔راولپنڈی کی ٹیم نے گزشتہ میچز کے مقابلے میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور حریف ٹیم کو بڑا اسکور بنانے سے روک دیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیون کونوے 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کرس گرین نے 29 اور مارک چیپمین نے 23 رنز بنائے، جبکہ فہیم اشرف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

راولپنڈی کی جانب سے بولرز نے مؤثر کارکردگی دکھائی۔ محمد عامر، سعد مسعود اور ڈائین فوسٹر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ڈیرل مچل، آصف آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ تمام میچز اہم ہوتے ہیں اور ٹیم اپنی روایتی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اب راولپنڈی کی ٹیم 138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کرے گی۔